Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا کمپنی کے چار نئے اسمارٹ فون متعارف

نوکیا کمپنی کی جانب سے چار نئے اسمارٹ فون متعارف کروا دیے گئے ہیں جس میں نوکیا 6 (2018) ، نوکیا 8 سیروکو ، نوکیا 7 پلس اور نوکیا 1 شامل ہیں۔ 
نوکیا 7 پلس میں 6 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی اسمارٹ فون میں جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 400 یورو ہے۔
نوکیا 6 (2018) میں 5.5 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 280 یورو ہے ۔
نوکیا 8 سیروکو میں 5.5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل ٹون ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 750 یورو ہے اور اسے کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
نوکیا1 اسمارٹ فون میں 4.5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2150 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اسکا اسٹینڈ بائی ٹائم 360 گھنٹے ہے۔ فون کی قیمت 70 یورو ہے اور اسے نیلے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

شیئر: