بدھ 28فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ “ کی شہ سرخیاں
٭ وطن عزیز اور ہموطنوں کے خوابو ںکو شرمندہ تعبیر کرو، نئے عہدیداروں کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت
٭ شاہی فرامین کی صدائے باز گشت ، تعریف و توصیف کے تاثرات کا اظہار
٭ عسیر مشرق وسطیٰ کا سوئٹزرلینڈ بنے گا، 10بنیادیں مہیا
٭ شاہی فرامین مملکت کی تجدید کی روشن علامت ہیں، فیصل بن خالد
٭ قومی دفاع کی حکمت عملی سعودی عرب کے امن و امان کے تحفظ کا لائحہ عمل ہے ، آل الشیخ
٭ صلاحیت کو تجربے اور مشق نے نکھار دیا، ترکی بن طلال
٭ شاہی فرامین سے قانون اور انتظامیہ مالا مال ہوئی فیصل بن فہدبن مقرن
٭ شاہی فرامین نے جامع سماجی بہبود کی مکمل نشاندہی کردی، تماضر الرماح
٭ زیادہ سے زیادہ 3پیشیوں پر تجارتی مقدمات کا فیصلہ سنانے کی ہدایت
٭ کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کا نظام سعودی عوام پر جلد نافذ ہوگا، شوریٰ
٭ سعودی عرب میں تیل کی 22فیصد پیداوار ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوجاتی ہے
٭ فروغ املاک فنڈ 3برس میں 4لاکھ شہریوں کو مکانات اسکیم کے تحت قرضے فراہم کریگا
٭ خانہ جنگیوں سے بین الاقوامی اقتصاد کو سالانہ 40ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭