Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کا صنعاء میں عراقی سفارتخانے پر حملہ

صنعاء۔۔۔ یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء میں عراق کے سفارت خانے پر دھاوا بول کر اس میں توڑپھوڑ کی اور عملے کو زدو کوب کیا۔ یمنی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں حوثی باغیوںکی طرف سے عراقی سفارتخانے پرحملے اور عملے کو زدو کوب کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی سفارتخانے پرحملہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی سفارتی آداب کی کھلم کھلا توہین ہے۔

شیئر: