Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کمپنیوں کے خلاف 22ہزار شکایات۔۔۔۔۔سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

جمعہ 2مارچ 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالمدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭  5 شہزادوں اور عہدیداروں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے وفاداری کا حلف اٹھالیا۔
    ٭  ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مالیاتی منڈی کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے اور ایگزیکٹیو عدالتوں کیلئے ڈیجیٹل سسٹم لانے کی تجاویز پر غور و خوض شروع کردیا۔
    ٭  ’’ضابطہ کارکردگی‘‘میں اساتذہ کی جبری درجہ بندی۔
    ٭  سعودی عرب میں سینما گھروں کے قیام کا پہلا لائحہ عمل جاری کردیا گیا۔
    ٭  مجلس شوریٰ نے اوپی ڈی کی جانب سے لمبی تاریخیں دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
    ٭  سعودی عرب کی حمایت اور یمن میں دہشتگردی کی مزاحمت ہمارا مشن ہے، امریکی وزارت دفاع ۔
    ٭  4622سعودی لڑکیوں نے 4سعودی شہروں میں کار چلانے کا کورس شرو ع کردیا۔
    ٭  موبائل کمپنیوں کے خلاف 22ہزار شکایات۔
    ٭  لیبر مارکیٹ سے منسلک طلبہ کیلئے سوشل انشورنس اسکیم۔
    ٭  بلدیاتی کونسلوں نے تجاوزات ختم کرکے وادیوں کے دھارے کی اصلاح کردی۔
    ٭  بدعنوانی کے 900مقدمات 4نگراں اداروں کے حوالے کردیئے گئے۔ادارہ انسداد بدعنوانی۔
    ٭  عسکری مصنوعات سعودی عرب میں تیار کرنے کی 10خوبیاں 50فیصد تک حاصل ہوگئیں۔
    ٭  حزب اللہ پوری دنیا میں منظم جرائم کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم کئے ہوئے ہے، امریکہ۔
    ٭  سعودی عرب کے محفوظ اثاثے 1855ارب ریال تک پہنچ گئے، ساما۔
    ٭  سعودی وزارت داخلہ نے قومی شناختی کارڈ جی 3کا افتتاح کردیا۔
    ٭  گاڑی میں سگریٹ نوشی پر 150ریال جرمانہ مقرر۔
٭  سرکاری اسکیم کے تحت اندراج نہ کرانے پر اونٹوں کے مالکان کو جانوروں کے ڈاکٹروں کی خدمات بند کرنے کا فیصلہ۔
مزید پڑھیں:- - - -شاہی فرامین کی صدائے باز گشت

شیئر: