Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عظیم تبدیلی

یکم مارچ2018ءجمعرات کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ 

  کوئی شخص اس سچائی سے انکار نہیں کرسکتا کہ سعودی عرب زندگی کے تمام شعبوں میں تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ اس حقیقت کو ہمیں اچھی طرح سمجھنا ہوگا اور موجودہ مرحلے کے جملہ تقاضوں سے بہتر شکل میں نمٹنا پڑیگا۔ یہ دور مستقبل کی جہت میں چھلانگ لگانے والا دور ہے۔
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کوولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویو نے واضح کردیا ہے کہ سعودی قیادت تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کے ازالے اور ترقی کی شاہراہ پر سفر کے دھاروں میں اصلاح کا پختہ اور سچا عزم کئے ہوئے ہے۔
باصلاحیت افراد کی صحیح جگہوں پر تقرری، مسلسل تجدید، بدعنوانی کےخلاف انتھک جدوجہد اور سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرکے مملکت میں ترقی کا نیا ڈھانچہ مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب اپنے تاریخ کے انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے۔ یہ اقتصادی اور انتظامیہ کے شعبوں میں عظیم تبدیلی کا دور ہے۔ اسکے اثرات مملکت میں زندگی کے تمام شعبوں پر منعکس ہورہے ہیں۔ موجودہ دور کسی بھی لحاظ سے عام دورنہیں ۔ یہ ماضی کے لبادے سے نکل کر مستقبل کے لئے موزوں لبادہ زیب تن کرنے والا دور ہے۔سعودی عرب افرادی ، اقتصادی وسائل کا مالک ملک ہے۔ سعودی عرب کا مذہبی رتبہ ہے۔ اسکا محل وقوع منفرد نوعیت کا ہے۔ یہ ساری خوبیاں بھرپور استفادے کی متقاضی ہیں۔ یہ ہدف اسی صورت میں حاصل ہوسکے گا جبکہ ایسے اقتصادی اور انتظامی ٹھوس فیصلے کئے جائیں جن کی بدولت تمام امور اپنے حقیقی فریم میں آجائیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کسی لاگ لپیٹ کے بغیر انتہائی صاف شفاف زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح حال کےلئے الیکٹرک شاک ضروری تھے۔ سعودی عرب کو ملکی اور بین الاقوامی سطحوں پر اپنی صحیح ڈگر پر لانے کیلئے اصلاحی اقدامات ناگزیر تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان خاد م حرمین شریفین کی ہدایت پر ملک کو صحیح جہت دینے کیلئے اطمینان بخش اقدامات کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں