12 منٹ میں ہیٹ ٹرک، ٹوٹنہم 1-6 سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
لندن:انگلش فٹبال ٹورنامنٹ ایف اے کپ میں معروف کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر کے فارورڈ فرنینڈو لورینٹ نے دوسرے ہاف کے دوران صرف12منٹ میں3گول کرکے نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ راچڈیل کے خلاف ٹیم کو1-6سے فتح دلا تے ہوئے اسے کوارٹر فائنل میں بھی پہنچا دیا ۔صاف موسم میں شروع ہو نے والا یہ میچ برفانی طوفان کی زد میں آنے کے باوجود مکمل کرلیا گیاتاہم اس کے دوران بعض فیصلوں کے نتیجے کیلئے ویڈیو ٹیکنالوجی سے رجوع نے تنازعات کو بھی جنم دیا۔ٹوٹنہم کے جنوبی کوریائی کھلاڑی سون ہیونگ کی پنالٹی کک کو بھی ریفری نے غلط قرار دیا یوں وہ اپنے دوسرے گول سے محروم رہے اور ہیٹ ٹرک مکمل نہ کرپائے ۔ انہوں پہلے گول کے ذریعے ٹیم کو برتری دلائی تھی جسے راچڈیل کا کھلا ڑی ہمفرے3منٹ بعد برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ لورینٹ نے 47،53اور59ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کی برتری بھی مستحکم کردی ۔ سون ہیونگ نے 65ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول کردیا ۔ مقررہ وقت کے بعد انجری ٹاز کا کھیل جاری تھا کہ والکر پیٹرز نے گول کرکے مقابلہ6-1کردیا ۔