چیمیئنز لیگ کا آخری مرحلہ، مانچسٹر سٹی کی باسل کیخلاف0-4سے کامیابی
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
باسل:براعظم یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچوں کے دوران انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے سوئٹزرلینڈ کے کلب ایف سی باسل کو 0-4سے ہرادیا جبکہ انگلش کلب ٹوٹنہم ہوٹسپراور اطالوی کلب جوونٹس کا مقابلہ2-2گول سے برابر رہا۔لیگ کی ٹاپ ٹیم اور اس مرتبہ ٹائٹل کےلئے فیورٹ سمجھی جانے والی مانچسٹر سٹی نے سوئس کلب باسل کو اس کے ہوم گراونڈ پر بڑی شکست سے دوچار کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ میچ تقریباًیکطرفہ رہا اور مانچسٹر سٹی 4-0کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹی جس کا مطلب یہ کہ دوسرے مرحلے کے میچ میں باسل کم ازکم5-0سے جیت کر ہی مانچسٹر سٹی کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ انگلش کلب کیلئے لیکے گنڈوجن نے2جبکہ سرگیو اگیور اور برنارڈو سلوا نے ایک، ایک گول کیا۔ دوسری جانب جوونٹس اور ٹوٹنہم میں زبر دست مقابلہ ہوا اور شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔گونزیلو ہگوین نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں 2گول کرکے اطالوی کلب کو برتری دلا دی تھی تاہم انگلش سپر اسٹار ہیری کین نے پہلا ہاف ختم ہو نے سے پہلے ایک گول کرکے خسارہ کم کیا اور دوسرے ہاف کے دوران ایرکسن نے دوسرا گول کرکے میچ برابر کردیا ۔