Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف اے کپ: دفاعی چیمپیئن آرسنل دوڑ سے باہر

 
لندن: ایف اے کپ کے دفاعی چیمپیئن اور13مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کرنے والے انگلینڈ کے معروف کلب آرسنل کو دوسرے درجے کی ٹیم ناٹنگھم فاریسٹ نے2-4سے شکست دے فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ۔میچ کے دوران فاتح ٹیم کے ایک کھلاڑی کی جانب سے لگائی جانے والے پنالٹی کک پر تنازع بھی ہوا تاہم ریفری نے آرسنل کے گول کیپر اور کپتان کا یہ موقف رد کر دیا کہ ناٹنگھم کے کھلاڑی نے گیند کو 2مرتبہ کک لگائی۔ناٹنگھم کی جانب سے 2گول پنالٹی ککس پر ہوئے جبکہ اس کے فارورڈ ایرک لیچاج بھی 2گول کرکے نمایاں رہے۔آرسنل کی ٹیم اپنے موجودہ کوچ اور منیجر آرسینے وینگر کی کوچنگ میں7مرتبہ ایف اے کپ جیت چکی ہے اور ان میں سے 3ٹائٹلز گزشتہ4 سیزن میں حاصل کئے گئے۔ اس سیزن میں اسے بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کی ایک اور دلچسپ بات یہ تھی کہ آرسنل کے منیجر کو گراونڈ میں آنے کی اجازت نہیں اور وہ ٹیم کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے اسٹینڈز میں بیٹھ کر میچ دیکھنے پر مجبور رہے۔ گزشتہ میچ میں قواعد کی خلاف ورزی پر فیڈریشن نے ان کے خلاف یہ کارروائی کی۔

شیئر: