کانپور: ہاؤس ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئل مل سیل
لکھنؤ- - - - کان پور نگرنگم نے45.21 لاکھ روپے ہاؤس ٹیکس کے واجبات نہ دینے پر جے کے آئل مل کو سیل کردیا۔ نوٹس چسپا ں ہے کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ اس جائیداد کا سودا نہ کرے۔ نگرنگم ذمہ دار نہیں ہوگا۔جے کے آئل مل کافی دن سے بند ہے۔ اب یہاں کرایہ دار رہتے ہیں۔ مل پر طویل عرصے سے ہاؤس ٹیکس کے بقایا جات تھے ۔کئی نوٹس دیئے جانے کے بعد بھی جب رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی تومل کے دونوں گیٹ سیل کردیئے گئے۔ ایڈیشنل سٹی کمشنر امرت لال بند نے بتایا کہ کیمپس کے اندر گاڑیاں بھی ہیں۔ اگر وہ گاڑی کسی کرایہ دار کی ہے تو زون ایک میں جاکر درخواست دیں۔ اب اس جائیداد پر نگرنگم کا اختیار ہے۔ مل مالک کو 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے۔