ہیری کین سال کے بہترین فٹبالر بن گئے
لندن:انگلینڈ کی قومی ٹیم کے رکن اور معروف کلب ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ہیری کین نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔گزشتہ 12ماہ کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں اس ایوارڈ کےلئے اپنے دیگر 3 حریفوں پر واضح برتری حاصل رہی اور وہ آسانی سے جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ان کے مقابلے پر کلب ٹیم میں ان کے جنوبی کوریائی ساتھی سون ہیونگ، کرسٹیان ایرکسن اور ولفرائیڈ زاہا تھے۔