Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیورسٹی کے2پروفیسر لڑ پڑے، اسپتال میں داخل

نئی دہلی .... پریال یونیورسٹی کے 2 پروفیسر لڑ پڑے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر خوب گھونسے برسائے جس کے بعدانہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔دونوں فزکس ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر تھے اور دونوں نے ہی پولیس میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ کمارداس فزکس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے جبکہ پی ایم انا براسن اس ڈپارٹمنٹ میں پروفیسر ہیں۔ کمار داس نے انابراسن سے3ماہ قبل شعبے کو جوائن کیا تھا لیکن انابراسن کو پروفیسر کی حیثیت سے پہلے ترقی مل گئی اور یہی دونوں میں دشمنی کی وجہ بنی۔ معمولی باتوں پر بھی یہ دونوں لڑ پڑتے تھے۔ انابراسن نے حاضری رجسٹر میں شعبہ کو جوائن کرنے کی تاریخ اور سینیارٹی بھی درج کردی حالانکہ یہ لازمی نہیں تھا جس سے کمار داس ناراض ہوگئے اور پھر ان دونوں میں تو، تو، میں ، میں شروع ہوگئی۔ ایک دوسرے کو چپل اتار کر مارنا شروع کردیا۔ ساتھی پروفیسر اور لیکچرار نے انہیں علیحدہ کیا۔ بعد میں کمار داس نے صحافیوں کو بتایاکہ انابراسن نے سب سے پہلے لڑائی شروع کی اور جوتے سے پٹائی کی۔ جب انابراسن سے رابطہ کیا گیا تو اس نے واٹس ایپ کے ذریعے پورا واقعہ بیان کیا۔

شیئر: