Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس سے بلڈ پریشر چیک کیا جا سکے گا

گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس اسمارٹ فون میں جہاں سامسنگ کمپنی نے کئی نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں وہیں بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی اس فون میں انتہائی کارآمد فیچر پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں ایسا سینسر نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے بلڈ پریشر کو چیک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اسمارٹ فون اسٹریس لیول کو بھی چیک کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی کھانے کی جانب کیمرہ کرکے اس میں موجود کیلوریز کی تعداد کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

شیئر: