Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی نوٹ 5 کی آف لائن پری بکنگ شروع‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 5 اور نوٹ 5 پرو کو پچھلے ماہ متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نے نوٹ 5 اسمارٹ فون کو آف لائن پری بکنگ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ پری بکنگ کرانے والے صارفین کو اسمارٹ فون 8 مارچ سے وصول ہوں گے۔ ‏نوٹ 5 پرو کو بھی جلد ہی آف لائن فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی تفصیلات کا ایک بار پھر جائزہ لیا جائے تو اس فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ، 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 4000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ نوٹ 5 کی قیمت 10499 ہندوستانی روپے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 12499 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: