Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کے 8 اور کے 10 اور کے 10 پلس اسمارٹ فون لانچ‎

ایل جی کمپنی کی جانب سے کے سیریز کے تین نئے اسمارٹ فونز کے 8 ، کے 10 اور کے 10 پلس متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ کے 8 اسمارٹ فون میں 5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 
ایل جی کے 10 (2018) اور کے 10 پلس میں 5.3 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، آکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر اور 3000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ دونوں سمارٹ فونز میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کے 10 میں 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج جبکہ کے 10 پلس میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں وائی فائے ، وائی فائے ڈائریکٹ ،ہاٹ اسپاٹ ، جی پی ایس ، ایف ایم ریڈیو اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

شیئر: