Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10سال سے کم عمر کے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانے پر جرمانہ ہوگا

ریاض: 10سال سے کم عمر کے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے۔ ایسا کرنے پر ڈرائیور کو چالان ہوگا۔ یہ بات سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہی ہے۔
مزید پڑھیں:مملکت میں مقیم غیرملکیوں پر عمرہ فیس مقرر نہیں کی
 محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 10سال سے کم عمر کے بچوں کو پچھلی سیٹ پر بٹھانا ضروری ہے۔ اگلی سیٹ پر بٹھانے سے جرمانہ ہوگا۔ ٹویٹر کے ایک صارف نے محکمہ ٹریفک کے اکاؤنٹ پر سوال کیا تھا کہ کیا میں اپنے 2سالہ بچے کو اپنا ساتھ پیسنجر سیٹ پر بٹھاسکتاہوں۔ اس پر محکمہ ٹریفک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 10سال کے عمر کے بچو ں کو اگلی سیٹ پر بٹھانے سے جرمانہ ہوگا۔

 

 
 
 
 
 

شیئر: