Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میلے کا آغاز ، 25 روز جاری رہے گا

ینبع .... ینبع الصناعیہ میں 25 روزہ میلے کا آغاز ہو گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق میلے کی افتتاحی تقریب کے لئے انتظامیہ نے ینبع شہر کو پھولوں اور دیگر اشیاءسے سجادیا ہے ۔ شہر کا مرکزی پارک رات کو برقی قمقموں کی وجہ سے انتہائی خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے جسے دیکھنے کےلئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں ۔ میلے میں آتش بازی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔ خوبصورت آتش بازی سے آسمان پر رنگ برنگی روشنیاں بکھر جاتی ہیں جو میلوں دور سے دکھائی دیتی ہیں

شیئر: