طائف..... معمر خاتون نے بجلی کا ٹرانسفارمر چرانے والوں کو گرفتار کروا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق طائف کمشنری کے علاقے مسرہ میں ایک خاتون اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی کہ اچانک ایک سفید رنگ کی گاڑی وہاں آئی جس میں سے 3 افراد اترے جنہو ںنے منہ شماغ سے چھپائے ہوئے تھے ۔ ملزمان نے گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی چھپائی ہوئی تھی انہو ںنے گاڑی سے اتر کر ٹرانسفارمر کھولااور اسے لے گئے ۔ خاتون نے واقعہ کی تمام وڈیو بنا لی اور اسے محکمہ کو فراہم کر دی ۔ پولیس نے وڈیو کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ۔
۔