زیرو کا سیٹ ، کترینہ کی تصویر
بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی نئی فلم ' زیروکی تیاریوں میں مصروف ہیں ایسے میں فلم کے سیٹ سے کترینہ کی ایک فلمی جھلک منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ زیورات پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ معلوم ہوتاہے کہ وہ دلہن بنی ہیں۔فلم زیرومیں کترینہ کیف ،شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کےساتھ کام کررہی ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ ایک پستہ قد لڑکے کامرکزی کردار نبھارہے ہیں ۔ حال ہی میں جہاں فلم کے گیت اور ٹیزر کو مقبولیت ملی، وہیں کترینہ کی نئی تصویر بھی مقبول ہورہی ہے۔