پرائیڈ آف پرفارمنس اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ شام ،فلسطین ، برما اور کشمیر سمیت جہاں جہاں بھی مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس میں یہودی پیش پیش ہیں اور ہم پاکستانی اپنی اپنی سطح پر کسی نہ کسی طریقے سے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ اگرہم صرف یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں تو یہ بھی ایک موثر اقدام ہوگا۔ اگر ہم صرف ایک مرتبہ اس بات کو سوچ لیں کہ ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی ہے تو شاید ہمارے پاس اس سے بہتر آپشن کوئی نہیں کہ ہم یہودی مصنوعات کو خریدنا اور اس کو استعمال کرنا ترک کردیں ۔