Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمپینزی اور بن مانس ہم زبان ہیں، نئی تحقیق

یارک.... مشہور یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق اور تجربے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ چمپینزی اور بونو بو کہلانے والے بن مانس ایک ہی زبان بولتے ہیں اور آپس میں رابطے اور مواصلات کیلئے یکساں طرز عمل اختیار کرتے ہیں۔ انکی یہ یکسانیت اس کے باوجود ہے کہ دونوں کے آباﺅ اجداد مشترک تھے۔ مگر کسی نہ کسی وجہ سے اب کے تقریباً20لاکھ سال قبل الگ ہوگئے تھے اور پھر دو مختلف نسلیں وجود میں آئیں۔ تحقیق کے دوران یہ ثابت ہوا کہ دونوں ہی باہمی رابطوں ، تعلقات اور دوسری مصروفیات کے لئے یکساں طریقہ اختیار کرتے ہیں اور یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ علم حیاتیات کاجو عنصر ایک میں ہے وہی موروثی طور پر دوسرے میں بھی موجود ہے۔ عین ممکن ہے کہ کچھ انسانوں میں بھی یہ عادات و اطوار کسی ورثے کی طرح پہنچ گئے ہوں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر چمپینزی اور بونوبو بن مانس پہلی بار ایک دوسرے کے مقابل ہوں تو وہ کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرسکتے ہیںاور ایک دوسرے کے حالات بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: