Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی صدرات بھی خطرے میں ہے،بلاول

فیصل آباد... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف کی صدرات بھی خطرے میں ہے۔زرداری کی سیاسی حکمت عملی نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ن لیگی چیرمین سینیٹ منتخب کرانے کی تمام حسرتیں شریف برادران کے دل میں ہی رہ جائینگی۔ آئندہ چیئرمین بھی ہمارا ہوگا ۔2018ءکا الیکشن ن لیگ کےلئے بھاری ثابت ہوگا ۔کامیابی تو دورکی بات ہے شریف فیملی اپنی سزاوں سے بچ نہیں سکے گی ۔آنے والے دنوں میں سیاسی بھونچال آنے والا ہے۔ ایک احد چیمہ کی گرفتاری پرچھوٹے میاںاتنے پریشان کیوں ہیں۔اگر فواد حسن فوادقانون کی گرفت میںآگئے تو شریف برادران کے طوطے اڑ جائیں گے۔ فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداران اور پارٹی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میںعوامی منصوبوں میںبدترین کرپشن کے ثبوت نیب کو مل چکے۔ چھوٹے میاں صاحب جھوٹ بھی بڑی مہارت اور چالاکی کے ساتھ بولتے ہیں جھوٹ ‘منافقت اور عوامی ترقی کے منصوبوں میں نام نہاد شفافیت کی اعلی مثالیں کہیں نہیں ملے گی ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تیاری؟

شیئر: