Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا کی 'پری' ناکام

بالی وڈ باکس آفس پر گزشتہ ہفتے ریلیز ہونےوالی نئی فلم 'پری' سینما گھروں میں بہترین کمائی کرنے میں ناکام رہی۔بالی وڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کی فلم 'پری' جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی۔ 3روز میں فلم 15 کروڑ ہی کماپائی۔اداکارہ انوشکا کی ڈراﺅنی فلم کے ٹیزر اور ٹریلر کو سماجی رابطوں پر تو بہت پذیرائی حاصل رہی ۔جیسے ہی فلم کی نئی جھلکیاں آتیں سوشل میڈیا پر مقبول ہوجاتیں مگر سینما میں فلم کو شدید ناکامی کا سامنا رہا۔ یہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم میں انوشکا شرما چڑیل کا منفرد کردار ادا کررہی ہیں۔ انوشکا کی ویرات کوہلی سے شادی کے بعد پہلی فلم ہے ۔
 

شیئر: