Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پاکستان اکیڈمی فاراسپیشل کڈز کامینا بازار

کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت، سفیر پاکستان غلام دستگیر کی اکیڈمی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہاگیا

 

محمد عرفان شفیق
کویت :پاکستان اکیڈمی فاراسپیشل کڈز کی جانب سے 24 فروری کو پاکستان آکسفورڈ انگلش اسکول کے احاطے میں پہلے مینا بازار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مینابازار میں چٹ پٹے کھانے، رنگا رنگ ثقافتی ملبوسات اور بچوں کے لیے مختلف انواع کے کھیل رکھے گئے تھے ، جس کے ساتھ ساتھ بارش نے تقریب کا لطف مزید دوبالا کر دیا۔
    مہمانان گرامی میں مسز صنوبر (پرنسپل پاکستان انگلش ا سکول وکالج)، مسز عذرا خالد (پرنسپل گلف پاکستان ا سکول)، فضل عثمان (پرنسپل پاکستان ایکسل ا سکول)، ریاض انجم (انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت)، اشرف ضیا، میاں ارشد (صدر پاکستان مسلم سینٹر کویت)، عرفان ناگرہ (چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلف)، زبیر شرفی (صدر لیبر ونگ مسلم لیگ ن)، شبیر بٹ، چوہدری فیاض انجم(صدرپاکستان ویلفیئر سوسائٹی)،محمد عرفان عادل (بانی و صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت)،حاجی جاوید چشتی، حاجی محمد عارف، حاجی ذوالفقار، ضیا گریوال، سہیل انجم و دیگر شامل تھے۔
    مہمانا ن گرامی نے سپر وائزر اکیڈمی محمد عمر کی کاوشوں کو سراہا اور انکے عملے کی تعریف کی۔
     بچوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے تحائف بھی تقسیم کیے گئے جنہیں صدر پاکستان بزنس کونسل محمد عارف بٹ اور جاوید شاہ (صدرجاگ آرگنائزیشن ) نے اسپانسرکیا تھا۔
    پاکستان اکیڈمی فاراسپیشل کڈز کے سپر وائزر محمد عمر نے تمام مہمانا ن گرامی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں کے خاص طور پر سفیر پاکستان غلام دستگیر کی اکیڈمی کے ضمن میں خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے آکسفورڈ پاکستان انگلش اسکول کے اونر ابو احمد کو خراج تحسین پیش کی جنہوں نے اپنے اسکول میں اکیڈمی کو بلامعاوضہ جگہ فراہم کی۔
     آخر میں سپروائزر محمد عمر نے میڈیا ارکان، مسز یاسمین مظفر (چیف پیٹرن پاکستان اکیڈمی فاراسپیشل کڈز) اور مسز غزالہ بانو (پرنسپل آکسفورڈ پاکستان انگلش ا سکول) اور اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت سے کامیاب مینا بازار انعقاد پذیر ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -وطن عزیز جانے والے تارکین اپنے بل بوتے پر تجارت کریں ، ڈاکٹر سید علی محمود

شیئر: