Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ حمید اور ان جیسے تمام بچے پاکستانی قوم کا فخر ہیں،سفیر پاکستان

او لیول امتحان میں عالیہ حمید نے اسلامیات میں دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) او لیول جی سی ای امتحان میں عالیہ حمید نے اسلامیات میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن ریاض نے اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ او لیول جی سی ای امتحان نومبر 2017ءمیں عالیہ حمید نے اسلامیات میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنا اورا سکول کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ اسکول کے پرنسپل محمد تنویر نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، طالبہ کی محنت، والدین کی دعاﺅں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا۔ انہوں نے طلباءخصوصاً عالیہ حمید کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ عالیہ حمید کے والدین، اساتذہ اور تمام پاکبانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا انحصار علم دوست اساتذہ اور حصول علم میں محنت کرنے والے طلباء پر ہے۔ ایسی شاندار کامیابیاں ا سکول کے تعلیمی معیار کو مزید نکھار رہی ہیں۔ سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق اور اسکول کے رابطہ آفیسر سردار خان خٹک نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول کے طلباءان کے والدین اور اساتذہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔عالیہ حمید کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ جیسے دیگر تمام بچے پاکستانی قوم کا فخر ہیں اور مستقبل میں معمار پاکستان کا کردار ادا کریں گے۔

شیئر: