Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوں نہ نہال ہاشمی کی سزا میں اضافہ کردیں،چیف جسٹس

 اسلام آباد... سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے دوران نہال ہاشمی کو پھر طلب کرلیا ۔چیف جسٹس سے ریمارکس میں کہا ہے کہ کیوں نہ نہال ہاشمی کی سزامیں اضافہ کردیں۔ عدالت میں ججوں کے خلاف نہال ہاشمی کے نازیبا الفاظ کی ویڈیو بھی چلوائی گئی ۔نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ بنچ کے 2 ممبران پر اعتراض ہے۔عدالت نے نہال ہاشمی کے تمام اعتراضات مسترد کردئیے ۔ وکیل نہال ہاشمی نے عدالت سے استدعا کی کہ نازیبا الفاظ حکم نامے میں نہ لکھوائیں۔ نہال ہاشمی کے الفاظ میرے لئے باعث شرمندگی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بطور وائس چیئرمین پاکستان بار یہ آپ کا امتحان ہے، ہم نے اپنا راستہ چن لیا ۔ ہمیں کسی قسم کی کوئی شرم نہیں آپ کے کہنے پرنازیبا الفاظ آج کے حکم نامے میں شامل نہیں کرتے۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کل ہرصورت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:نیب سب سے کرپٹ ادارہ ہے،نہال ہاشمی
 

شیئر: