پیرس: فرانس میں جاری سائیکل ریس کے ٹیم ایونٹ میں ڈچ جوڑی نے دوسر ا راونڈ جیت لیا۔ خوبصورت مناظر سے بھرے سائیکلنگ ٹریک پر سائیکل سواروں نے خوب مقابلہ کیا او رنظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔ٹیم ایونٹ میں تمام سائیکلسٹ نے خوب مہارتیں دکھائیں۔ تیز رفتاری اور جیت کے جذبے نے ایک آوٹ آف کنٹرول رائیڈر کو آوٹ کر دیا۔ ہالینڈ کے گرونی ویگن کی جوڑی نے زبردست کارکردگی سے دوسرا معرکہ سر کر لیا۔ صرف 10 سیکنڈ کے معمولی فرق کے ساتھ میزبان فرانسیسی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ 210کلومیٹر کی ریس کاپہاڑی سلسلے کا مشکل راونڈ آج شروع ہو گا۔