10 پن بولنگ چیمپیئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان
دبئی :پاکستان 10پن بولنگ فیڈریشن نے 11 مارچ میں دبئی میں کھیلی جانے والی سکس بی آئی بی سی اوپن 10 پن بولنگ چیمپیئن شپ کےلئے 6 رکنی قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پاکستان10 پن بولنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اعجاز الرحمن نے ٹیم کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں اعجاز الرحمن، محمد حسین چٹھہ، سکندر حیات، دانیال شاہ، علی سوریا اور حمرا عباس سنڈھرا شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ منیجر کے فرائض خواجہ احمد مستقیم انجام دیں گے۔