لیزا سرینکو نے میکسیکو اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
میکسیکو سٹی :لیزا سرینکو نے میکسیکو اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے اسٹیفنی ووجیلے کو شکست دی۔ میکسیکو میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں یوکرین کی لیزا سرینکو نے سوئٹزر لینڈ کی ا سٹیفنی ووجیلے کو سخت مقابلے کے بعد 1-2سے ہرایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا اسکور 7-5،6-7 اور2-6 رہا۔ دریں اثناء جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے میکسیکو اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے کیون اینڈرسن کو شکست سے دوچار کیا۔ مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو ا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 4-6 اور 4-6 رہا۔