Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ برطانیہ، سعودی اخبارات کا مرکزی موضوع

بدھ7مارچ کو شائع ہونے والے تمام سعودی اخبارات کے صفحہ اول کی شہ سرخیوں کا موضوع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ برطانیہ تھا جسے عالمی میڈیا میں بھی خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔
ذیل چند اخبارات کے صفحہ اول کی سرخیال ملاحظہ کریں:
 
عکاظ:
”سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تجدد پذیر خصوصی تعلقات“ عکاظ اخبار کی 6کالمی شہ سرخی تھی جس کے ضمن میں ولی عہد کا بیان شامل تھا: سعودی عرب معاشی کامیابی کی کلید ہے ، برطانیہ ، ایران کے خلاف ہمارے ساتھ ہے۔
خبر میں ولی عہد کے دورہ برطانیہ کی اہمیت اجاگر کی گئی اور توقع ظاہر کی گئی کہ دورے کے دوران ولی عہد کئی اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
عکاظ کے صفحہ اول کی خبر ہے: شاہ عبد العزیز کے دستر خوان پرچرچل کو زمزم پیش کیا گیا، جانسن
تفصیل میں ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ونسٹن جانسن نے کہا ہے کہ 1945ءمیں شاہ عبد العزیز اور چرچل کی تاریخی ملاقات کے دوران بانی مملکت نے اپنے دستر خوان پر چرچل کو آب زمزم پیش کیا تھا جسے پی کر چرچل نے کہا کہ آب زمزم دنیا کا سب سے میٹھا پانی ہے۔
 
المدینہ:
المدینہ اخبار کے صفحہ اول کی شہ سرخی ولی عہد کے دورہ برطانیہ سے متعلق تھی: عرب دوست ملک سے مغربی حلیف ملک تک.... سعودی عرب کامیابی کی کلید ہے۔
ضمنی سرخی میں ہے: ایران اور خطے کے مسائل کے متعلق برطانیہ کو ہماری پریشانی کا احساس ہے، ولی عہد۔
 
الوطن:
الوطن اخبار کی 6کالمی سرخی تھی: وژن2030میں برطانیہ کے لئے ہمارے ہاں سرمایہ کاری کے عظیم مواقع ہیں، ولی عہد
تفصیلات میں اخبار نے ولی عہد کے دورہ برطانیہ کا جدول شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی عہد مشہور زمانہ قلعہ وینڈرسن کا دورہ کریں گے۔ 
 

شیئر: