Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پی 20 ، ‏پی 20 پرو اور پی 20 لائٹ کی قیمت کا اعلان‎

ہواوے کمپنی 27 مارچ کو پیرس میں پی 20 سیریز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون سے متعلق تفصیلات تو پہلے سامنے آ چکی ہیں تاہم اب ان اسمارٹ فونز کی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہے۔ ہواوے پی 20 کی قیمت 679 یورو ، ‏پی 20 پرو کی قیمت 899 یورو اور پی 20 لائٹ کی قیمت 369 یورو ہوگی۔ ‏پی 20 اور پی 20 پرو میں کرن 970 آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروسیسر دیا جائے گا۔ پی 20 پرو کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں تین بیک کیمرے شامل ہوں گے۔ ‏پی 20 لائٹ میں 16 میگا پگسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ تینوں اسمارٹ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کریں گے

شیئر: