ماسکو۔۔۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکہ کے خلاف ایٹمی حملے کے بارے میں چند روز قبل دیئے جانے والے بیان کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ روس صرف حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔ایٹمی حکمت عملی جوابی حملوں پر استوار ہے اور میزائل حملوں کے جواب میں روس ایٹمی ہتھیار چلانے کا حق اپنے لیے محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس نے امریکہ کی طرح کسی بھی ملک کے خلاف آج تک ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کئے۔