Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیر خارجہ کی روس کو جواب دینے کی دھمکی

لندن ۔۔۔ برطانیہ میں روس کے  دوہرے ایجنٹ پر ہونے والے حملے پر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے روس کو خبردار کیا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق روسی ایجنٹ کی پر اسرار بیماری کے پیچھے روس کا ہاتھ ہوا تو اسے مناسب  جواب دیا جائے گا۔ برطانیہ میں روس کے ایک دوہرے ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو ممکنہ طور پر زہر دے دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ 66 سالہ سرگئی سکرپل کی حالت انتہائی نازک ہے۔ سرگئی سکرپل روسی خفیہ ادارے کے سابق جنرل ہیں۔

شیئر: