Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج مال گاڑی چلا رہی ہوں ، کل بلٹ ٹرین چلاؤنگی

کانپور۔۔۔۔  ایسی لڑکی جس نے بچپن میں چُھک چُھک کرتی ریل گاڑی کو دیکھ کراسے چلانے کا خواب دیکھا تھا جسے سچ کردکھایا۔ مال گاڑی کی پائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر اس نے میلوں کا سفر طے کیا اور اس کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے۔ یہی نہیں اس کے اندر عزائم کا طوفان موجیں مارہا تھا۔ اس نے کہا کہ آج میں مال گاڑی چلا رہی ہوں، کل بلٹ ٹرین بھی چلاؤنگی۔ اگر موقع ملا تو راجدھانی بھی چلاؤنگی۔یہ لڑکی کانپور کی مدھولتا ہے جو گووند نگر میں رہتی ہے۔ اس نے الیکٹرانک انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد لوکو پائلٹ کا امتحان پاس کرکے کانپور ڈویژن میں بحیثیت لوکو پائلٹ کام کررہی ہے۔ مدھو الٰہ آباد سے کانپور مال گاڑی لیکر آمدورفت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ہادیہ نے محبت کی جنگ جیت لی

شیئر: