Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے 2روزہ ”قومی عوامی نمائندے کانفرنس“کا افتتاح کردیا

نئی دہلی.... وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے مرکزی ہال 2روزہ ”قومی عوامی نمائندے کانفرنس“کا افتتاح کرنے کے بعد اسمبلیوں اور قانون ساز کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی مرکزی ہال میں بیٹھ کر ہمارے آئین سازوں نے غور و فکرکرکے سماجی انصاف پر مبنی معاشرے کی تعمیر کی بات کہی تھی لیکن ہر ضلع کی یکساں ترقی اور ہر شخص کی خواہشات کو پورا کئے بغیر سماجی انصاف کا تصور ادھورا ہے۔ ہفتے کو انہوں نے سماجی انصاف کو یقینی بنانے کےلئے ہر شخص تک ترقی کا فائدہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں تحریک اور جدوجہد کی سیاست کی بجائے عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
 
 
 

شیئر: