نئی دہلی .... ایک حیرت انگیز واقعہ میں 11ویں کلاس کے طالب علم نے سیلفی لینے کے دوران ہاتھ میں پکڑے پستول کو دبا دیا جس سے گولی اسکے 23سالہ کزن کو لگی۔جس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یوپی کے رہنے والے پرشانت چوہان ٹیچر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ اپنے چچا سے ملنے انکے گھر گئے جہاں انکا 17سالہ کزن بھی تھا۔ لڑکے نے اپنے ہاتھ میں والد کا پستول پکڑا ہوا تھا۔ سیلفی لیتے ہوئے اس نے کیمرے کا بٹن دبانے کے بجائے پستول کا ٹریگر دبا دیا۔ گولی اسکے کزن کو لگی۔ چوہان کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔ اس واقعہ کے وقت بچے کا والد جو پراپرٹی ڈیلر ہے گھر پر نہیں تھا۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ آیا یہ واقعہ غفلت یا کوتاہی کا نتیجہ ہے۔