Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوجا چوپڑا اورشرمن جوشی ایک ساتھ

بالی وڈ اداکارہ پوجا چوپڑا شرمن جوشی کے ساتھ بنگالی فلم ساز اگنیدیو چیترجی کی فلم میںکام کریں گی۔ میڈیا کے مطابق پوجا چوپڑا نئی مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم میں ”اونتیکا“ کا کردار ادا کریں گی جو کہ ایک پرعزم لڑکی ہوتی ہے جبکہ شرمن جوشی ”ببلو“ کا کردار ادا کریں گے جو سست اور کاہل ہوتا ہے۔ فلم کی کہانی اونتیکا اور ببلو کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ آخرکار اونتیکااپنی سوچ میں تبدیلی لاتی ہے۔ اس دوران وہ کیا کچھ کرتی ہے یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے، فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے جو ممبئی کی مختلف جگہوں پر کی جائے گی۔
 

شیئر: