دیپیکا اور رنویرکی شادی کیلئے تاریخ طے
نامور بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آئندہ 3سے4ماہ میں شادی کر لیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دیپیکا اور رنویر کے والدین نے دونوں کی شادی کے حوالے سے ایک ملاقات کی جس میں باقاعدہ تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ دیپیکا اپنی شادی سمندر کے کنارے کسی پرفضا مقام پر کرنا چاہتی ہیں جبکہ ویرات اور انوشکا کی طرح دونوں کی شادی کے دواستقبالئے بھی منعقد کئے جائیں گے جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں ہوگا۔