سنجے دت کیلئے مداح خاتون کا حیران کن تحفہ
بالی وڈ اداکار سنجے دت کو ان کی ایک مداح نے حیران کن تحفہ پیش کیا مگر اداکار نے یہ تحفہ وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار سنجے کی ایک مداح خاتون نے اپنی موت کی صورت میں تمام جائداد سنجے دت کے نام کردی ۔قانونی کارروائی کیلئے جب خاتون کا وکیل سنجے دت کے پاس پہنچا تو سنجے کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ کوئی ہستی ان کی اتنی بڑی مداح بھی رہی ہے جس نے ساری جائداد ان کے نام لکھ دی ہے تاہم سنجے نے مداح کا دیا ہواتحفہ لینے سے انکار کردیا۔بتایاجاتاہے کہ خاتون مداح کی جائداد کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔