Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی ایل نے القصیم کرکٹ لیگ کو ہرا دیا

 ذکاءاللہ محسن۔ریاض

 

ریاض کرکٹ لیگ کے عہدیدارن جواد الخلیفہ ، سلمان جواد الخلیفہ ، سینیئر نائب صدر حنیف بابر ، جنرل سیکریٹری خاور ظفر ،جائنٹ سیکریٹری رئیس، پی آر او عفران صدیقی اور دیگر کمیٹی کے ممبران کی کوشش سے آر سی ایل نے القصیم کرکٹ لیگ کے ساتھ پہلا میچ آرگنائز کروایا۔ باقاعدہ میچ شروع ہوا تو میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی ایل نے109 رنز بنائے جو القصیم نے باآسانی بنا لئے۔ دوسری اننگر میں القصیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز ا سکور کئے ، آر سی ایل نے 14 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔ میچ میں آر سی ایل کی طرف سے عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا ۔ آر سی ایل کے کپتان خاور ظفر نے 70 رنز اور اصغر خان نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور زور دار مقابلے کے بعد آر سی ایل ایکسل نے میچ اپنے نام کیا۔آر سی ایل کے نائب صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا۔ القصیم کرکٹ لیگ کے ساتھ جو انتہائی کامیاب رہا اور ہم ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں عزت دی۔ ہماری پوری کمیٹی اور کھلاڑی القصیم کرکٹ لیگ کی مہمان نوازی اور تعاون سے بہت متاثر ہوئے اور ان شاء اللہ بہت جلد ہم القصیم کرکٹ لیگ کو ریاض میں کھیلنے کی دعوت دیں گے۔ یہ سلسلہ ایسے ہی جاری و ساری رہے گا۔ حنیف بابر نے مزید کہا آر سی ایل بہت جلد انٹر سٹی کے میچز کھیلے گی اور عنقریب انٹرنیشنل ٹور بھی کرے گی۔ حنیف بابر نے آر سی ایل کی طرف سے القصیم کرکٹ لیگ کے تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں جس پر القصیم کرکٹ لیگ کے تمام عہدیدارن اور کھلاڑیوں نے آر سی ایل اور حنیف بابر کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

شیئر: