Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کے کو کٹ پلی میٹرو اسٹیشن کے قریب طالب علم قتل

 حیدرآباد.....  چونکا دینے والے واقعہ میں ایک 17سالہ طالب علم جو انٹرمیڈیٹ امتحان تحریر کرنے کیلئے جارہا تھا ،کا دن دہاڑے پیچھا کرتے ہوئے قتل کردیا گیا۔یہ واردات حیدرآباد کے کوکٹ پلی میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی صبح پیش آئی جو کوکٹ پلی ٹریفک پولیس اسٹیشن کے سامنے ہے۔مرنے والے نوجوان کی شناخت سدھیر ایراگلا کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سدھیراپنے 2دوستوں کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا کہ4 مسلح افراد نے ان کو روک دیا ۔ان افراد کے پاس چاقو دیکھ کر سدھیر اپنی جان بچانے کیلئے سڑک پر دوڑ پڑا۔اسی کوشش میں وہ اسکول بس میں چڑھ گیا تاہم حملہ آوروںنے اس کو بس سے کھینچ کر نکالا اور میٹرو اسٹیشن کے قریب اس کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔اس واردات کے بعد حملہ آور فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق چند دن قبل مقتول کاجھگڑا حملہ آوروں سے ہوا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

شیئر: