Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسانوں کا ہجوم عوامی طاقت کا مظاہرہ ہے، راہول

نئی دہلی.... کانگریس صدر راہول گاندھی نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ممبئی جانے والے ہزاروں کسانوں کے ہجوم کو عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس کو ان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہئے۔اس موقع پر راہول نے گاندھی نے کسانوں کے ممبئی مارچ کو عوام کی طاقت کا بے مثال نمونہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی پارٹی اپنے مطالبات کےلئے مارچ کرنےوالے ہزاروں کسانوں کے ساتھ ہے ۔ ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔کانگریس صدر نے ٹویٹ کیا کہ کسانوں کا ممبئی کےلئے عظیم الشان مارچ عوامی طاقت کی شاندار مثال ہے۔ 

شیئر: