Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ بنکی کے گڑیا گاؤں میں بجلی کے تار سے 2 گھروں میں آگ لگ گئی

 لکھنؤ.....  بارہ بنکی حلقہ کے موضع گُڑیا میں بجلی تار سے نکلی چنگاری سے چھپر کے 2گھروں میں آگ لگ گئی ۔ گھر کے باہر بندھی 4 بھینس جھلس گئیں ۔ جب تک آگ پر دیہی باشندے قابو پاتے بھینسیں مر چکی تھیں ۔تھانہ محمد پور کھالا حلقہ کے گرام گڑیا مجرہ کسونجا سے گزری ہائی ٹنشن لائن سے نکلی چنگاری جو کہ سنتوش کے چھپر نما گھر پر گری ۔ دیکھتے ہی دیکھتے چنگاری نے زبردست شکل اختیار کر لی اور آگ کی تیز لپٹیں اٹھنے لگی ۔ جب تک دیہی باشندے کچھ سمجھ پاتے آگ نے پڑوسی رمیش کے گھر کوبھی کو اپنی زد میں لے لیا ۔ اس ددرمیان سنتوش کے گھر میں بندھی4بھینسیںآگ کی لپیٹوں میں گھر گئی ۔ دیہی باشندے اور فائر ملازمین کے ذریعہ آگ پر قابو پایا جاتا تب تک گھروں کا سامان جل کرخاک ہو گیا ۔ سنتوش کی3 اور رمیش کی ایک بھینس کی جھلس کر موت ہو گئی ۔ گھر میں رکھا سارا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔

شیئر: