Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحتمند رہنے کیلئے چینی کا ترک کرنا زیادہ مفید نہیں

سن شائن کوسٹ ، نیوزی لینڈ.... مقامی یونیورسٹی کی لیکچرار تارا لیونگ نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ چینی کا استعمال بالکل ہی ترک کردیا جائے۔ دوسری تراکیب بھی کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔ تارا لیونگ نے جو شعبہ تغذیہ میں لیکچرار ہیں یہ بتایا کہ چینی سے بلاشبہ وزن میں اضافہ ہوتا ہے اور کسی بھی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں مگر اسے بالکل ترک کرنا حماقت کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت کیلئے نقصان دہ چیزوں پر وقفے وقفے سے تحقیق ہوتی رہتی ہے۔ کبھی نمک کو صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا جاتا تھا ، کبھی روغنیات سے ڈرایا جاتا تھا مگر اب یہ دونوں چیزیں کثیر الاستعمال ہیں۔ اسی طرح شکر کا استعمال بھی مضر صحت بتایا جاتا ہے مگر اسے بالکل ترک کر دینا غلط ہوگا۔ اگر آپ اپنی خورونوش پر توجہ دیں یعنی ڈبوں میں بند غذائیں نہ کھائیں۔ سبزی اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں اور سادہ شفاف پانی کا استعمال کریں تو آپ کے جسم کو شکر کی ضرورت نہیں رہیگی اور آپ صحت مند بھی رہ سکیں گے۔ یعنی تھوڑی بہت شکر بیحد ضروری ہے۔

شیئر: