وٹامن سی ایک پانی میں حل پذیروٹامن ہے ۔یہ بہت سی غذائیوں میں موجود ہے جن میں تازہ سبزیاں، پھل مثلاً لیموں، انگور، آلو، ٹماٹر، سنترے، دیگر سبزیوں اور رسیلے پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون کیساتھ حل ہوجاتا ہے۔ ناخن، جلد اور بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔
وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود آئرن کو جذب کرتا ہے جسم میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ، کمزوری کا احساس ہونے لگتا ہے۔
وٹامن سی جلد کو صحت مند اور جھریاں وقت سے پہلے پڑنے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ وٹامن سی میں موجود اجزا جلد کے خلیوں اور خون کی شریانوں کی حفاظت میں مدد کرتے ہیں۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ دانتوں اور ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ نزلہ،زکام سے بچانے میں بھی وٹامن سی اہم کردارادا کرتا ہے۔ وٹامن سی کا استعمال ذہنی تناﺅ کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے جبکہ اسٹروک اور کینسر سے بچاﺅمیں بھی یہ انتہائی مفید رہتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
وٹامن سی کی زیادتی سے عام طور پر تھکاوٹ، متلی او ربے خوابی کی شکایت ہوتی ہے اس کے علاوہ بہت سے لوگوں میں وٹامن سی کے مضر اثرات دیکھنے میں آتے ہیںلیکن یہ سب وٹامن سی کی زیادہ مقدار اور سپلیمنٹ کی مقدار میں زیادتی کے باعث ہوتا ہے۔
وٹامن سی اکثر پیشاب اور پسینے کے ذریعے جسم سے خراج بھی ہوجاتی ہے اسکی کمی سے سکروی کی بیماری پیدا ہوتی ہے جبکہ زیادتی کے بھی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔