Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستوں سے ایس ایم ایس پر رابطہ اعصابی تناﺅ کم کردیتا ہے

کیلیفورنیا .... عصری مواصلاتی سسٹم ایس ایم ایس اچھا بھی ہے اور برا بھی ۔ انفرادی طور پر اسکا استعمال بالعموم اچھا ہی رہتا ہے مگر کوئی کمپنی یا ادارہ نہیں چاہتا کہ اس کے کارکن کام کے دوران ایس ایم ایس کرتے نظرآئیں یا اسکرین پر ہی نظر لگائے رکھیں اور کام پر سے توجہ ہٹادیں۔ اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کام کے دوران ملازمت پیشہ افراد بالخصوص خواتین کو اپنا اعصابی تناﺅ کم کرنے میں دوست احباب اور عزیزوں کو ایس ایم ایس کرنے اور ان سے کچھ دیر بات کرنے میں بڑی مددملتی ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زبردست اعصابی تناﺅ جیسی صورت حال میں بھی ایس ایم ایس کا تبادلہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ تیار کرنے کیلئے سائنسدانوں نے 75جوڑوں کے دوران کار، حالات کار اور انکے نتیجے میں پڑنے والے اعصابی تناﺅ کا جائزہ لیا۔ تفصیلی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ کام کے دوران اعصابی تناﺅ کم کرنے میں ایس ایم ایس بہت کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین اپنی اس تحقیق کو انوکھی اور منفرد قرار دے رہے ہیں۔ یہ رپورٹ انسانی رویئے کے حوالے سے جاری ہونے والے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

شیئر: