شاہد'وہ کون تھی'کے ری میک میں
بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ' پدماوت' میں جو کردارادا کیا اس کے بعد انڈسٹری میں شاہد کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔ بہترین اداکاری کے باعث شاہد کو نئی فلمیں مل رہی ہیں۔ انہیںماضی کی مشہور ہندی فلم 'وہ کون تھی' کے ری میک میں کاسٹ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ہدایتکار راج کھوسلا کی فلم میں مرکزی کردار منوج کمار نے نبھایاتھا ۔ان کےساتھ مشہور اداکارہ سادھنا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔