نوازالدین پربیوی کی جاسوسی کا الزام
بالی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی اپنے ایکشن اور منفرد فلمی انداز سے انڈسٹری بھر میں منفرد شہرت کے مالک ہیں۔نوازالدین پر اپنی اہلیہ کے بارے میں جاسوسی کرنے کے الزام میںتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ نوازالدین صدیقی نے اپنی اہلیہ کے موبائل فون کی کال ڈیٹیل خفیہ انداز سے حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس خبرپر نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فیس بک اکاونٹ پر ایسی تمام خبروں کو افواہیں قراردیاہے ان کا کہنا ہے میں خود حیران ہوں کہ کچھ عرصے سے ان کے اور ان کے شوہر نواز کے بارے میں کئی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی اپنی سوانح حیات لکھنے کے بعد سے مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔