سعودی کابینہ نے جوہری توانائی سے متعلق قومی پالیسی کی منظوری دیدی
ریاض.... سعودی کابینہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میںجوہری توانائی سے متعلق قومی پالیسی کی منظوری دے دی۔ منظور کردہ قومی پالیسی کے تحت تمام جوہری سرگرمیاں پ±رامن مقاصد کے لئے ہوں گی اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق انجام دی جائیں گی۔قومی پالیسی میں جوہری مواد سے قدرتی وسائل کے مفید استعمال کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔اس کے تحت تابکاری فضلات کو موزوں طریقے سے تلف کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اس وقت تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔ اب اپنے اصلاحاتی پروگرام و یژن 2030ءکے تحت بتدریج تیل کی معیشت پر انحصار کم کررہاہے۔ وہ توانائی کے وسائل کو متنوع بنانے کے لئے جوہری پروگرام کو ترقی دے رہا ہے۔