اجودھیا کی متنازع اراضی پر بودھ پرستوں کا بھی دعویٰ
اجودھیا ..... بودھسٹ کمیونٹی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اجودھیا کی متنازع اراضی بودھ مت کے لوگوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی طرف سے متنازع علاقے میں کھدائی سے نکلنے والی چیزوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ بودھ کمیونٹی کے ونیت کمار موریہ نے جو اجودھیا کے رہائشی ہیں، یہ درخواست دائر کی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست میں اپنی کمیونٹی کی جانب سے دائر کررہا ہوں اور ہم ان تمام چیزوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو وہاں سے برآمد ہوئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بابری مسجد بننے سے قبل وہاں بودھسٹوں کی ایک عمارت قائم تھی کیونکہ کھدائی کے بعد وہاں سے اسٹوپا ، دیواریں اور ستون برآمد ہوئے ہیں جو ہمارے اسٹرکچرسے مطابقت رکھتے ہیں۔ علاقے سے کسی مندر وغیرہ کے آثار برآمد نہیں ہوئے۔