Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کے بیڑے میں2جدید جہاز شامل

  کراچی ...پاک بحریہ کے بیڑے میں 2 جدید جہاز شامل کرلئے گئے۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں بحری جہاز چین کے تیان جن شپ یارڈ میں تیار کئے گئے۔پاک بحریہ میں ڈریجر راہ کشا اوراسپلٹ ہوپر بارج ترسیل اول اور دوئم کی شمولیت پاک،چین دفاعی تعاون کی ایک اور اہم علامت ہے۔ اس سے پاک بحریہ کی ڈریجنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ کراچی ڈاکیارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آ ف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ پاکستان کے بحری تجارتی راستے اور میری ٹائم زون ملکی معیشت کی شہ رگ ہیں۔ ان کے تحفظ کے لئے مضبوط بحریہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈریجر راہ کشا کی شمولیت سے پاک بحریہ کی اہم ضرورت پوری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے لئے جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کے درمیان غیر مثالی دوستی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کی اہم علامت ہے جو ہمیشہ توقعات پر پوری اتری ہے۔ 
مزید پڑھیں: قانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے تمغہ عزم

شیئر: